9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:45
پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، شتروگھن سنہا
اے آر وائی - بھارتی اداکارشتروگھن سنہا نے کہاہے کہ پاکستان ان کا دوسرا گھرہے۔۔یہ بات انہوں نے لاہور میں چوہدری برادران سے ملاقات میں کہی۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما ونائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی سے بھارتی اداکار اورلوک سبھاکے رکن شتروگھن سنہا نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی پاکستان آتے ہیں ہمیشہ چوہدری برادران سے خصوصی طور پر ملاقات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے اور انہوں نے یہاں کبھی اجنبیت محسوس نہیں کی ، پاکستانیوں نے ہمیشہ ان کا والہانہ استقبال کیا۔