تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:16

بالی ووڈ اداکار خود کو دیکھنے کے لئے ممبئی میں جمع

اے آر وائی - بالی ووڈ اداکار خود کو تصویروں کی صورت میں دیکھنے کے لئے ممبئی میں ہوئے جمع۔۔شاہ رخ خان ، ودیا بالن اور بالی ووڈ سپر اسٹارزنے سالانہ ایکٹرز کیلینڈر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔



نئے سال کا بنا کیلینڈر۔۔بالی ووڈ کے سپر اسٹارز فلمی دنیا کے بعد اب کیلینڈر کی صورت میں بھی سامنے آگئے ہیں۔۔بھارت کے مشہور فوٹوگرافر ڈبو رتننی ہر بارفلمی ستاروں کو کچھ ایسے انداز سے اپنے کیمرے میں عکس بند کرتے ہیں کہ ان کی خوبصورتی اور نمایاں ہوجاتی ہے۔۔ہر سال کی طرح اس برس بھی بالی ووڈ کیلینڈر کا افتتاح ہوا۔جس میں شادی کے بعداولالا گرل ودیا بالن کی آمد نے چار چاند لگادیئے۔۔



کیلینڈر لاؤنچنگ میں اداکار ریتھک روشن ، آفتاب ارجن رامپال بھی شریک ہوئے۔۔جبکہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی شرکت نے تقریب میں رونق بڑھادی۔۔رواں سال کیلینڈر میں امیتابھ بچن ، سلمان خان، شاہ رخ خان،اکشے کمار، دپیکا پڈوکون،بپاشا باسو اور دیگر مشہور اداکاروں کی تصاویر شامل ہیں۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.