تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:38

شاہد نذیرفرانس میں ٹیلی شو میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اے آر وائی - ون پاؤنڈ فش گانے سے دنیا بھر میں مقبولیت پانے والے شاہد نذیر فرانس میں ٹیلی شو میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔



لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد نذیر کا کہنا تھا کہ فرانس میں ان کا گانا باضابطہ طور پر ریلیز کر دیا گیا ہے اور اب وہ اردو اور پنجابی زبان میں گانا ریکارڈ کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔



شاہد نذیر کا کہنا تھا کہ انہیں بین الاقوامی سطح پر بہت پزیرائی حاصل ہوئی ہے اور اب وہ مزید گانے گا کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں منوائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.