تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 جنوری 2013
وقت اشاعت: 8:4

ہالی وڈفلم:لائف آف پائی تامل گاناآسکرایوارڈ کے لئے نامزد

اے آر وائی - انگریزوں کو تامل سمجھ آئے نہ آئے گانا خوب بھائے ہالی ووڈ تھری ڈی فلم لائف آف پائی کےتامل گانے نے آسکرایوارڈ میں نامزدگی حاصل کرلی۔



بھارت میں تامل زبان میں گلوکارہ جے شری نے لوری گائی جس کی گونج امریکا تک گئی تھری ڈی فلم لائف آف پائی کے تامل ورژن کےلئے گلوکارہ جے شری کو ڈائریکٹر آنگ لی نے لوری بنانے کو کہا۔ وہ لوری لکھتے لکھتے مدھر آواز میں گاتی بھی رہیں۔ فلم کی شروعات سے اختتام تک یہی لوری سنائی دی ہے۔



انگریزوں کو تامل لوری سمجھ آئے نہ آئے مزا ضرور آئے اس لئےتامل زبان کی میٹھی میٹھی لوری کو بیسٹ اوریجنل سانگ کی کیٹیگری میں نامزد رلیا۔گلوکارہ جے شری مائیکل ڈانا کے ساتھ نامزدہوئی ہیں۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی تامل گانے کو آسکرنامزدگی حاصل ہوئی ہو۔اس پر توآسکرایوارڈ یافتہ موسیقار اےآر رحمان بھی ہوگئے دنگ انھوں نے اس قدر خوبصورت گانا گانے اور آسکرایوارڈ میں نامزد ہونے پر جے شری کو دی

مبارکباد۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.