تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:37

امریکا: کرٹکس چوائس ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

اے آر وائی - امریکا میں ہوئی کرٹکس ایوارڈکی رنگا رنگ تقریب جس میں ہالی ووڈ فلم آرگو اور اسامہ بن لادن پر بننے والی فلم نے میدان مار لیا۔ رنگ روشنی اور بہاریں۔ چہروں پر جھلک رہی ہیں خوشیاں ہی خوشیاں۔ ہر ایک کو ہے بس یہی خیال کہ کون جیتے گا بہترین فلم اور ایکٹر کاٹائیٹل۔



یوں تو مقابلے پر تھیں کئی فلمیں لیکن ہالی ووڈ فلم سلورلائننگ پلے بک نے بیسٹ کامیڈی فلم کا ٹائیٹل جیت لیا۔ جبکہ بیسٹ کامیڈی ایکٹر کا ایوارڈ بریڈلی کوپر لے اڑے۔ سابق امریکی صدر پر بننے والی فلم لنکن کے اداکار نے بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ جیتا۔ جن کی فلم لنکن نے سب سےزیادہ ایوارڈ لے کر بازی مار لی۔



اس کے علاوہ فلم آرگو، اسامہ پر بننے والی فلم زیرو ڈارک تھرٹی اور دی ہنگر گیمز نے بھی کرکٹس ایوارڈزکی ریس میں ایوارڈز جیتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.