12 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:33
بگ بی کا مقابلہ نہیں کرسکتا،عامر خان
اے آر وائی - بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کہتے ہیں کہ بگ بی کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ کے بارے میں یہ خبریں سرگرم تھیں کہ وہ اپنی فلموں کے ذریعے بگ بی کا مقابلہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
اس بات کی خبر جب عامر خان کو ہوئی تو انھوں نے فورا جواب دیا کہ ایسا ہوہی نہیں سکتا۔ وہ ایسا کرکے خود کو نظروں میں تھوڑی گرائیں گے۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ تو امیتابھ کا مقابلہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔