13 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:23
امریکی ریپ سنگر ڈاگ بھارت پہنچ گئے
اے آر وائی - اپنے میوزک کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے امریکہ ریپ سنگر اسنوپ ڈاگ کنسرٹس کرنے کے لئے بھارت پہنچ گئے ہیں۔
اکشے کمار کی فلم ’سنگھ از کنگ‘ میں اپنی آواز دینے والے معروف امریکی ریپ سنگر ’سنوپ ڈاگ‘ پہلی بار ہندوستان آئے ہیں وہ بھارت کے دو شہروں میں اپنے پروگرام پیش کریں گے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں انھوں نے بالی وڈ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ انھیں بالی وڈ کا ناچ گانا بے حد پسند ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ اس میں کچھ مزید مزا ڈالنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے اس دورے کے دوران وہ بالی وڈ کے کئی ہدایت کاروں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ان کو اپنی فلم میں لینے کا خواہاں ہے تو وہ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔