13 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:55
بھارت میں بگ باس کے چھٹےسیزن میں اروشی ڈھولکیا جیت گئیں
اے آر وائی - بھارت میں جاری بگ باس نامی مشہور ریئلیٹی شو کے سیزن چھ کا خاتمہ ہو گیا جس میں بھارتی ٹیلیویژن انڈسٹری سے منسلک اداکارہ اروشی ڈھولکیا فاتح قرار پائیں۔
اروشی کئی مشہور ٹی وی سیریلز میں کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے اس شو میں کل پچاس لاکھ روپے کی رقم جیتی ہے،اس شو میں رنرز اپ امام صدیقی رہے جو پورے شو کے دوران کئی بار تنازعات میں گھرے رہے۔ تیسرے نمبر پر رہیں ثنا خان جبکہ چوتھے نمبر پر ماڈل نکیتن آئے، اس شو کو جیتنے کی مضبوط دعویدار سمجھی جانے والی ٹی وی اداکارہ دلناز فائنل سے قبل ہی اس شو سے باہر ہو گئی تھیں۔
بگ باس میں کئی جانی مانی ہستیوں کو تقریباً تین ماہ تک ایک ساتھ ایک ہی گھر میں رکھا جاتا ہے اور تین برس سے اس پروگرام کی میزبانی بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کررہے ہیں۔