13 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:55
نیو یارک کی خاتون نے مس امریکہ کا تاج پہن لیا
اے آر وائی - لاس ویگاس میں ہوا مقابلہ حسن۔۔نیویارک کی میلری ہیگن نے امریکا کی سب سے خوبصورت دوشیزہ کا تاج پہن لیا۔ امریکا میں شروع ہوا مقابلہ حسن۔ ہر طرف ڈھونڈ مچی کون ہے سب سے خوبصورت لڑکی ۔ حسن و اداکے سب جلوے دکھانے آئیں لاس ویگاس۔ لیکن ان سب میں حسین ترین دوشیزہ کا ٹائیٹل لے اڑیں نیویارک کی میلری ویگن۔۔جن کی خوبصورتی اور دلکشی کے ساتھ ذہانت کو بھی سراہاگیا۔
جب میلری کا نام لیا گیا تو انہیں کتنی دیر تک یقین ہی نہ آیا کہ وہی مس امریکا بنی ہیں۔ سرپر تاج پہنے پھولوں کا گلدستہ لئے اسٹیج پر فخر سے واک کرتی میلری کو سب نے مبارکباد دی۔