23 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:22
امریکی سنگر شکیرا ماں بن گئیں
اے آر وائی - اپنی منفرد گائیکی کی بناء پر شائقین موسیقی کے دلوں پر راج کرنے والی معروف گلوکارہ شکیرا بن گئیں ایک صحت مند بچے کی ماں۔۔ اسپین کے دارالحکومت بارسلونا میں انہوں نے جنم دیا ایک صحت مند بچے کو۔۔
وہ اور ان کے من کے راجہ اسپینش فٹبالر گیرارڈ پیک نے اپنی محبت کی اس نشانی کا نام رکھا ہے میلان۔۔ جس کے معنی ہیں۔۔۔ پیارا، یا محبت کرنے والا۔۔۔۔ امریکی ریاست کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا نے اس بات کا انکشاف کیا اپنی ویب سائٹ پر۔۔۔ میلان یعنی پیارے کا وزن پیدائش کے وقت چھ پاوٴنڈ اور چھ اونس ہے یعنی تین کلو گرام۔
شکیرا نے ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ ان کا پیارا بالکل اس کے پیارے یعنی اپنے ڈیڈی کی طرح ہے۔ شکیرا کی اپنے پیارے یعنی گیراڈ سے پہلی ملاقات دو ہزار دس میں ہوئی تھی تاہم ان کی دوستی ایک مضبوط رشتے میں تبدیل ہوئی مارچ دو ہزار گیارہ میں۔