24 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:13
تحفظ ناموس رسالتﷺپربننےوالی ٹیلی فلم اجالےمکمل
اے آر وائی - تحفظ ناموس رسالت ﷺپر بننے والی پہلی پاکستانی ٹیلی فلم اجالے جنوں کے مکمل ہو گئی،فلم کا پریمیر شو لاہور میں منعقد کیا گیا۔ قوت عشق سے ہر پست کو بالا کردے، دہرمیں اسم محمدﷺسے اجالا کردے، ٹیلی فلم اجالے جنوں کے کوئی مذہبی وعظ یا تقریر نہیں بلکہ ذکر محمدﷺکا تاثراتی اور ارتقائی عمل ہے جوتوہین رسالت ماب اور ٹیری جونز کی گستاخانہ حرکات کا منہ توڑ جواب ہے۔
لاہورمیں منعقدہ پریمیر شو میں ملک کے معروف دانشوروں ،ادیبوں شاعروں اورعشاقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نبی کریم ﷺسے محبت کے اس عملی مظاہرے کو بے پناہ سراہا امجد اسلام امجد نے توفلم کو ایک نظم بھی ڈیڈی کیٹ کی۔ اجالے ناموس رسالت ماب،اسلامی تاریخ ، پاکستان کے مسائل ومشکلات اور عالم اسلام کے موجودہ حالات کی آئینہ دار ہے۔