23 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:33
نیویارک سن ڈانس فلم فیسٹول میں پوسی ریوٹ کی نمائش
اے آر وائی - نیو یارک میں سجنے والے سن ڈانس فلم فیسٹول میں پوسی ریوٹ۔ اے پینک پرئیر۔ ڈاکیومینٹری فلم نمائش کے لئے پیش کردی گئی۔ نیویارک میں رونقیں بکھرنےو الے سن ڈانس فیسٹول۔ میں خواتین پر مبنی ڈاکیومینٹری فلم پوسی ریوٹ کو شائقین کے لئےکیا گیا پیش۔
فلم کی کہانی تین فن کی دلدادہ خواتین کے گرد گھومتی ہے جو روس کےصدرولادی میر پیوٹن کے خلاف چرچ کے سامنے احتجاج کر تی ہیں۔۔ رنگا رنگ لباس زین تن کئے تینوں خواتین کے اس اقدام کے نتیجے میں ان پرمعاشرے کی بے عزتی اوربرائی پھیلانے کا قانونی چارج لگایا جاتا ہے ۔
پوسی ریوٹ ۔۔ایک ایسی فلم ہے جس میں روس کے قوانین کی عکاسی کی گئی ہے ۔ فلم کی مقبولیت اور پسندیدگی کےباعث اس کے رائٹس ایچ بی او چینل نے سن ڈانس فلم فیسٹول کے دوران ہی خرید لئے ہیں تاکہ فلم کو گھروں پر بیٹھے لوگ بھی دیکھ سکیں۔