تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:52

مذہبی بنیادوں پرحب الوطنی پرشبہ کیاجارہاہے،شاہ رخ

اے آر وائی - مشہور فلم اسٹار شاہ رخ خان بھارت میں مذہبی بنیادوں پر تنقید کا نشانہ بنانے پر چیخ اٹھے۔ایک رسالے میں مضمون لکھتے ہوئے انہوں نے گلہ کیا کہ بھارت میں ان کی حب الوطنی پر شبہ کیا جاتا ہے۔



آوٹ لک ٹرننگ پوائنٹس میگزین میں لکھے گئے ایک مضمون میں شاہ رخ خان نے شکوہ کیا کہ بھارت میں انہیں سیاستدانوں کی بے جا تنقید کا سامنا ہے۔ شاہ رخ خان لکھتے ہیں کہ ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ پڑوسی ملک سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے بھارتی ہونے پر شک کیا جاتا ہے۔شاہ رخ خان نے مزید لکھا کہ ان کے باپ داد نے بھارت کی آزادی کی جنگ لڑی۔



وہ لکھتے ہیں کہ بھارت میں ان کے خلاف ریلیاں نکالی جاتی ہیں جس میں بھارت چھوڑنے اور پڑوسی ملک واپس جانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔انہوں نے بچوں کے حوالے سے لکھا کہ بچوں کے نام آریان اور سوہانہ اس لیئے رکھے کہ انہیں بھی نام کی وجہ سے ملک سے نکلنے کے لیئے نہ کہا جائے یا ان کے خلان کسی قسم کا فتوی نہ لگے۔



شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ خان نام کی وجہ سے انہیں دہشت گرد سمجھا جاتا ہے جس سے وہ تنگ آگئے ہیں اور اسی لیئے انہوں نے فلم مائی نیم از خان بنائی ۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ جب اس فلم کی تشہیر کے لیئے جب امریکا گئے تو انہیں کئی گھنٹے تفتیش کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ انکا نام ایک مسلم نام تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.