تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:1

شاہ رخ خان کی سیکورٹی بحال کردی گئی

اے آر وائی - ممبئی پولیس نے ادا کار شاہ رخ خان کی سیکورٹی بحال کردی۔ شاہ رخ خان کی سیکیورٹی ایک ماہ پہلے ہٹا دی گئی تھی۔



ممبئی پولیس کی جانب سے جاری کئے بیان کے مطابق ادا کار شاہ رخ خان کی سیکورٹی اتوار کو بحال کی گئی۔ شاہ رخ کی سیکورٹی صورتحال کا دوباہ جائزہ لینے کے بعد بحال کی گئی۔ ممبئی پولیس کے دو اہلکاردن اور رات شاہ رخ کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔



شاہ رخ کو انتہا پسند گروپوں کی جانب سے تازہ دھمکیوں کا سامنا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی بحالی کا شاہ رخ کے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویوسے پیدا ہونے والے تنازعے سے کوئی تعلق نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.