1 فروری 2013
وقت اشاعت: 0:19
کابل۔افغان ٹیلینٹ شو میں گلوکارہ بھی پرفارم کر رہی ہیں
اے آر وائی - افغانستان میں نو جوان گلوکارہ لطیفہ عزیزی۔ گائیکی کاجادوجگارہی ہیں۔ افغان ٹیلنٹ شو میں ۔ لطیفہ عزیزی کہتی ہیں گانے کے شوق پرانھیں مل رہی ہیں قتل کی دھمکیاں ۔
افغانستان کی فیمیل اسٹار بننے کا شوق مراز شریف کی رہائشی لطیفہ عزیزی کو افغان ٹیلنٹ شو میں لے تو آیا لیکن عزیزی ملک میں طالبان کی کاروائیوں اور خاص کے صنف نازک پر ان کے نظریات سے ہیں کافی پریشان ہیں پھر بھی پرفارم کر رہی ہیں اسٹیج پر اور دنیا بھر میں براڈ کاسٹ ہونے والے پروگرام افغان ٹیلنٹ شو میں۔
شو میں شریک دوسرے گلوکاروں کی طرح لطیفہ کا میک اپ اوربالوں کو دیا گیا نیا لک ۔ بہادر اور خوب ور عزیزی شو میں میدان مار کے گائیکی میں اپنا کئیرئیر بنانا چاہتی ہیں ۔عزیزی کہتی ہیں کہ ٹی وی پر آنے اور گانا گانے سے قتل کرنے دینے کی دھمکیاں انھیں اپنے کئریر بنانے سے نہیں روک سکتیں ۔