1 فروری 2013
وقت اشاعت: 14:27
آشا بھوسلے کی پہلی فلم مائی کا رنگا رنگ پریمیئر
اے آر وائی - بالی ووڈ کی لیجینڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کی پہلی فلم مائی کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا ممبئی میں۔ جہاں فلمی دنیا میں ان کی آمد کا پرجوش استقبال کرنے کے لئے بالی ووڈ ستارے موجود تھے۔ مشھور فلمی اداکاروں کے ساتھ بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن بھی فلم کے پریمیئر میں آئے۔ اس کے علاوہ معروف اداکار شتروگن سنہا نے بھی ریڈکارپٹ پر شرکت کی۔
اپنی پہلی فلم مائی کے ریڈ کارپٹ پرشرکت کرنےوالی اداکارہ آشا بھوسلے کو اپنی اس قدر پذیرائی بےحد اچھی لگی۔ فلم مائی ایک ایسی عورت کے گرد گھومتی ہے جس کے بیٹے اسے بڑھتی ہوئی عمر کے بعد بےسہارہ چھوڑ دیتے ہیں۔ آشا بھوسلے کا کہنا ہے کہ فلم مائی میں وہ اپنی ماں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔