2 فروری 2013
وقت اشاعت: 18:8
پونا فیشن شو: بالی ووڈ اداکارہ نے چارچاند لگا دیئے
اے آر وائی - سج دھج چمک دمک۔ بھارت میں بکھرے حسن کے جلوے۔ اداؤں اور نزاکتوں کے ساتھ فیشن شومیں ملبوسات نے میلہ لوٹا۔ سرد موسم ، چمکتی شام۔ ایسے میں ہوا بھارتی شہر پونا میں فیشن شو۔ جس میں پیش کئے گئے مغربی طرز کے دیدہ زیب کلیکشن۔ ہلکے ہلکے خوبصورت رنگوں سے سجے ملبوسات میں خوش دلی سے ریمپ واک کرتی حسیناؤں نے فیشن شو میں رونق کردی۔
سفید نیلے پیلے لباس یہ سب رنگ تھے موسم بہار کے۔ فیشن شو کے کلیکشن کو دیکھتے ہوئے یوں لگا جیسے ہر طرف بہار چھائی ہو۔ حیسن شام اور رنگین پہناؤں سےسجے فیشن شو میں بالی ووڈ اداکارہ کی آمد سے چار چاند لگ گئے۔