تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:38

دبنگ خان نے کنگ خان کی اداکاری کو اوور ایکٹنگ کہہ دیا

اے آر وائی - بالی ووڈ بیڈ بوائے سلمان خان کے فلمی جھگڑے اکثر ہی خبروں کا حصہ بنتے رہتے ہیں،سلمان نے ایک بار پھر شاہ رخ خان کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان۔۔اکثر ہی دیتے ہیں ایسے بیان کہ چنگاری بن کر آگ لگا دے۔۔اب کی بار سلو بھائی نے اپنے نشانے پر رکھا شاہ رخ خان کو۔۔بہت دنوں کی دوستی سلمان کو راس نہ آئی۔۔اس لئے ایک بار پھر شاہ رخ کے بارے میں دیدیا بیان۔۔



سلمان خان ایک کمرشل کی شوٹنگ میں تھے مصروف۔۔بار بار غلط ٹیک دینے کی وجہ سے کرنا پڑرہا تھا ری ٹیک۔۔ڈائریکٹر نیجب کہا کہ واک کر کے دکھاؤ تو سلمان خان ہوگئے خفا کہ اگر واک کروانی ہے تو ماڈل بلاؤ۔۔ ایکٹنگ کے بارے میں سلمان خان کا خیال ہے کہ ریتھک روشن ہیں اچھے اداکار۔۔ اس لئے کہا کہ اگر ایکٹنگ کروانی ہوتو ریتھک کو بلاؤ۔۔ جس کے بعد اچانک ہی سلمان نے پینترا بدلا اور زبانی فائرنگ شروع کردی۔۔ سلمان خان نے غصے میں کہا کہ اگر اوور ایکٹنگ کروانی ہوتو شاہ رخ خان کو بلا لو۔۔فلم پھر بھی ہٹ ہوجائے گی۔سلوبھائی کے اس کمنٹ کے بعد کنگ خان کیا دیتے ہیں جواب یہ بتانا ابھی باقی ہی میرے دوست۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.