4 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:18
ہالی ووڈ فلم ’آئرن مین‘ کا تیسرا سیکوئل
اے آر وائی - ہالی ووڈ کی دنیا میں ایک بار پھر آرہاہے آئرن مین اپنے تیسرے سیکوئل کے ساتھ۔۔ فلم’ آئرن مین تھری‘ میں ہوگا آئرن مین کو نئے خطرات کا سامنا۔
’ آئرن مین ٹو‘ میں ’آئرن مین‘ کا ہواوٴں اورزمین میں تہلکہ مچاتا کردار فراموش نہیں کیاجاسکتا۔- ’آئرن مین‘ نے اب تک دنیا کو دشمنوں سے بچایا تھا۔مگر اب وہ آزادہوگیا ہے۔روبوٹک آئرن مین کے دماغ پر کسی کا اختیار نہیں چاہے وہ کوئی بھی ہو، آئرن مین کے آگے ٹک نہیں سکتا۔اب یہ اپنے جیسے چالیس آئرن مینز پر قابو پاسکتا ہے۔
اس خطرناک صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ٹونی اسٹارک کو جو خود اپنے ہی بنائے ہوئے آئرن مین سے موت کے منہ میں جارہاہے۔ مگر اس بار سامنا ہے ایک اور نئے دشمن کا جسے کامک بک میں ولن آف آل ٹائم کا ٹائٹل ملاتھا۔ولن کا کرداراداکریں گے ہالی ووڈ ایکٹر بین کنگسلے۔فلم آئرن مین تھری رواں سال چوبیس اپریل میں ریلیز ہوگی۔