6 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:37
فاسٹ اینڈ فیورس6 کا ٹریلر جاری
اے آر وائی - یونیورسل پکچرز اور ڈائریکڑ جسٹن لی کا ایکشن اور اسٹینٹس سے بھرپور فلم۔ فاسٹ اینڈ فیورس سیریر کی نئی فلم فاسٹ اینڈ فیورس 6 کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
فلم کے مرکزی کرداروں میں وین ڈیزل، پال والکر، ڈیان جانسن ،جورڈانا برئیسڑ، میشل ردریگیز، اور دیگر شامل ہیں۔ فلم میں ایجنٹ ہوبس(ڈیان جانسن) انصاف کی خاطر اپنے میشن میں ڈوم (وین ڈیزل) اور اسکی ٹیم کو اپنے حریف گینگ جو اسٹیٹ کے تختہ الٹنے اور ملیز روپے غبن کرنے کے جرم میں مطلوب ہوتے ہیں کو واپس لانے کے لیے میشن میں شامل کرتا ہے۔بدلے میں ایجنٹ ہوبس ڈوم اور اسکی ٹیم کو انکے پچھلے ریکارڈ ختم کرنے اور عام زندگی دینے کا وعدہ کرتا ہے۔ مشن میں کامیاب ہوئے یا نہیں۔یہ تو 24 مئی 2013کو فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی پتا چلے گا۔