تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:52

نیویارک میں رنگا رنگ فیشن ویک جاری

اے آر وائی - نیویارک میں جاری ہے فیشن ویک،جہاں فیشن کے سیلاب میں شائقین ڈوب ڈوب رہے ہیں۔ حسین پہناوے،رنگین سماں مغربی حسن کے جلوے تو دکھ رہے ہیں نیویارک میں۔ جہاں ڈھلتی سرد شام میں فیشن کے نئے اندازدیکھنے کو مل رہے ہیں۔



فیشن ویک میں روز ہوتے ہیں نئی تخلیقات کے نظارے۔ دلکش رنگوں سے سجے منفرد لباس شائقین کی توجہ حاصل کررہےہیں۔ فیشن ویک میں سانپوں کی کھال کے لیدرکلیکشن نے میلہ لوٹا۔ دوسری طرف لہراتی میکسیز نے حاضرین کو دنگ کردیا۔



سردموسم میں گرم ملبوسات نےتومیلہ ہی لوٹ لیا۔۔سر پر گرم ٹوپی کے منفرد انداز نے خوش کردیا۔ تیز قدم ،متوازن چال اوراس پر خوبصورت لباس۔ حسینائوں کے جھرمٹ میں فیشن ویک نے اپنے جس طرح سماں بدلا سردیوں کی شاموں کو مزید حسین بنادیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.