تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 فروری 2013
وقت اشاعت: 2:43

بالی ووڈ فلم مرڈر تھری کے نئے گانے "ہم جی لینگے" کی وڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی… این جی ٹی…پاکستانی اداکارہ مونا لیزا اور رندیپ ہوڈا کی رومانٹک تھرلر فلم "مرڈر تھری"کے نئے گانے "ہم جی لینگے"کی وڈیو مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔"ہم جی لینگے"نامی اس گانے کو پاکستانی گلوکار مصطفٰی زاہدکی آواز میں ریکارڈکیا گیا ہے جن کی وڈیوز میں رندیپ اپنی ہیروئن ادیتی اور مو نا لیز اکیساتھ نظر آرہے ہیں جبکہ میوزک پریتم نے دیاہے۔ مہیش بھٹ بینر کی فلم مرڈر کے پریکوئل مرڈر تھری میں مونا لیزا(سارہ لورین)، رندیپ ہوڈا اور ادیتی راؤ حیدری اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں جسکی ہدایتکاری وشیش بھٹ نے دی ہے۔ فلم کا اسکرین پلے فرحان اشرف نے جبکہ کہانی خود مہیش بھٹ نے تحریر کی ہے۔ 5کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی سسپنس ،تھرل اور رومانس سے بھرپور یہ فلم وشیش فلمز کے تحت15فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.