13 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:52
لاس اینجلس،گریمی ایوارڈ کی تیاریاں جاری،اسٹیج سج گیا
اے آر وائی - لاس ایجنلس میں ہو رہا ہے گریمی ایوارڈ جس میں انتخاب کیا جائے گا سال کے بہترین موسیقار اور گلوکار کا، ایوارڈ کیلئے سج گیا ہے اسٹیج ، مداحوں کو شدت سے ہے اب انتظار ایوارڈ شو کے شروع ہونے کا۔
مچ گئی ہے کھلبلی ہر طرف ہے ہلچل کسے ملے گا سال کے سب سے بہترین موسیقار ، گلوکار کا ایوارڈ۔ سج گیا ہے اسٹیج ہورہاہے شدت سے انتظار۔ تیاریاں مکمل۔ گانوں کی پریکٹس بھی کرلی، اب ہے انتظار صرف ایوارڈز شو کے شروع ہونے کا۔
پچپن ویں گریمی ایوارڈز کے لئے نامزدہونے والوں میں بلیک کیز۔۔بینڈ چار مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیاگیا ہے۔۔ جبکہ فن بینڈ۔۔سونگ آف دی ایئر کے ساتھ ساتھ ریکارڈ آف دی ایئر سمیت چارنامزدگیاں حاصل کرگیاہے۔۔ فرینک اوشین ریکارڈ آف دی ایئر کےساتھ تین نامزدگیاں لےاڑا۔۔ جیک وہائیٹ۔۔راک سونگ کےساتھ تین نامزدگیاں لئے ہوئے ہیں۔۔ مم فورڈ اینڈ سنز گروپ نے تو کیا کمال۔۔ایک دونہیں پانچ نامزدگیاں لے اڑا۔۔ لاس اینجلس،گریمی ایوارڈ کی تیاریاں جاری،اسٹیج سج گیا گانے۔ کال می مے بی۔ کو سونگ آف دی ایئر کے لئے کیا گیا ہے نومینیٹ۔
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے بھی کیا دھمال۔۔ نہیں ریکارڈ آف دی ایئرسمیت تین کیٹیگریز میں نامزد کیاگیا ہے۔ سنگر کیٹی پیری سولو پرفارمنس میں نامزدہیں سنگر جے زی ریپ پرفارمنس میں نومینیٹ ہیں۔ اور گلوکارہ ریحنا ہیں پوپ سولو پرفارمنس سمیت تین کیٹیگرین پر براجمان ہیں۔
کون بنے گا میوزک ورلڈ میں گریمی ایوارڈ حقدارکسے ملے گی گراموفون ٹرافی۔ یہ سب جاننے کےلئے اب صرف چند گھنٹوں کا انتظار ہے۔۔