تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:13

ترسیلات زر!پاکستان کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں،یاسین انور

اے آر وائی - گورنراسٹیٹ بینک یاسین انور نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ترسیلات زر کی عالمی مارکیٹ میں وسیع امکانات موجود ہیں۔ کراچی میں پاکستان ریمی ٹنس انیشٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام تقریب کے موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں نے ترسیلات زر کی حوالے سے بہتر خدمات کی فراہمی کے پیش نظر اپنے انفرااسٹرکچر اور متعلقہ نظاموں کو بہتر بنانے کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔ جبکہ ترسیلات زر میں مسلسل متاثر کن نمو اسٹیٹ بینک اور پی آر آئی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔



اُن کا کہنا تھاکہ سمندر پار پاکستانی ورکرز کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر گذشتہ مالی سال کے دوران ملکی تاریخ میں پہلی بار 13 ارب ڈالر کی سطح کو عبور کر گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.