16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:11
اےآروائی ڈیجیٹل منارہا ہے اپنی بارھویں سالگرہ
اے آر وائی - انٹرٹینمنٹ کی دنیا کاسب سے بڑا چینل اےآروائی ڈیجیٹل منارہا ہے اپنی بارھویں سالگرہ۔ اپنے ناظرین کی زندگی میں رنگ بکھیرتے اےآروائی ڈیجیٹل کو مکمل ہوئے بارہ سال۔ لندن میں ایک چھوٹے سے دفتر سے شروع ہونے والا ٹی وی چینل آج پاکستان کا نمبر ون سیٹلائٹ اینٹرٹینمنٹ چینل ہے، جو اپنے ناظرین کیلئے پیش کررہا ہے معیاری فیملی انٹرٹینمنٹ۔
اےآروائی ڈیجیٹل آج کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہے۔اور نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے ایک سو چھبیس سے زائد ممالک میں اےآروائی ڈیجیٹل پاکستان کی پہچان ہے ۔ اےآروائی ڈیجیٹل نے ہمیشہ پیش کیا ہے کچھ نیا، کچھ الگ، کچھ منفرد پروگرامز ۔ چاہے ڈرامہ ہو یا سٹ کامز، مارننگ شو یا رئیلٹی شوز۔انٹرٹینمنٹ کے ہر صنف میں اےآروائی ڈیجیٹل نے معیاری انٹرٹینمٹ کے پروگرامز اپنے ناظرین کیلئے پیش کئے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کی انتظامیہ شکر گزار ہے اپنے ناظرین کی، جو ان بارہ سالوں کے سفر میں ہر موڑ پر رہے ہیں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ساتھ اور بنے ترقی اور کامیابی کا حصہ۔ کامیابیوں کا یہ سفر اب بھی جاری ہے اور اےآروائی ڈیجیٹل بکھیر رہا ہے اپنے ناظرین کی زندگی میں نئے رنگ۔