تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:37

ممبئی برائیڈل فیشن ویک:بالی ووڈ ستاروں کی چمک دمک

اے آر وائی - ممبئی میں جاری برائیڈل فیشن ویک ہے۔جہاں بالی ووڈ ستاروں کی چمک دمک سے فیشن شو میں چار چاند لگ گئے۔ نزاکتیں ، ادائیں اور حسن کی رعنائیاں۔۔یہاں ہے جاری برائیڈل فیشن ویک۔۔عروسی ملبوسات میں سج دھج کر ریمپ پر واک کرتی حسینائیں۔ موسم کی رنگینیاں ساتھ لاتی ہیں۔



بارہ ستمبر سے جاری برائیڈل فیشن ویک میں روز ہی دیکھنے کو ملتے ہیں دیدہ زیب عروسی ملبوسات۔ہلکے تیز، سنہری ، اور سرخ۔۔رنگوں کی کہکشاں بکھر جاتی ہے۔ فیشن شو کی رونق میں اضافہ کیا بالی ووڈ ستاروں نے۔۔



سرخ اور نیلے رنگوں سے سجا لہنگا پہنے بالی ووڈاداکارہ سوہا علی نے دھوم مچادی۔۔انہیں اتنے خوبصورت روپ میں دیکھ کر شائقین نے داد ضرور دی۔۔روشنیوں کی دنیا میں شامل ہوئیں بالی ووڈ ایکٹرس زرین خان اور سارہ جین۔۔جن کی آمد کے ساتھ ہی فیشن شو کی چار چاند لگ گئے۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.