تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:46

ممبئی:سلمان خان نے پریٹی زنتا سے دوستی نبھائی

اے آر وائی - دوستی ہوتو ایسی۔۔بالی ووڈاداکارہ پریٹی زنٹا کی فلم ”عشق اِن پیرس“کی پروموشن میں سلمان خان بھی شامل ہوگئے۔گہرے ڈمپل والی اداکارہ پریٹی زنٹا کئی سال بعد فلموں میں واپس آئیں تو کچھ پریشان تھیں۔مگر ان کے پرانے دوست سلمان خان نے ان کا ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا۔



فلم ”عشق اِن پیرس“میں پریٹی نے سلمان سے ایک گانا ریکارڈ کروانے کا وعدہ کیا۔سلمان نے بھی دوستی نبھائی اور نہ صرف آئٹم سونگ ریکارڈ کروایا بلکہ فلم کے میوزک لاؤنچ میں شرکت کی ۔ سلمان کی آمد نے سب کو حیران کردیا۔سلمان نے پریٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں پریٹی بہت مختلف نظرآئیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.