20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:2
آسکر ایوارڈز 2013ء کی تاریخوں کا اعلان
اے آر وائی - دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے ’آسکر ایوارڈز ‘ کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔85واں فلمی میلہ24فروری 2013ء کو منعقد ہوگا جس میں سال دوہزار بار ہ میں بننے والی فلموں کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
فلموں کی نامزدگیوں کا اعلان 10جنوری کو کیا جائے گا۔ اس بار ان ایوارڈز کی ایک خاصیت یہ ہے کہ پہلی مرتبہ اکیڈمی کے چھ ہزار ارکان انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈال کر اپنی پسند ناپسند کا اظہار کرسکیں گے۔
آن لائن نامزدگی کے لئے 17دسمبر سے ووٹ کاسٹ کئے جائیں گے۔ آسکر ایوارڈز سال کی بہترین فلموں کے ساتھ ساتھ بہترین فلمی ستاروں اور بہترین ٹیکنیکل اچیومنٹ کے لئے دیئے جاتے ہیں۔