تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:44

میلان میں فیشن ویک، موسم بہارکے ملبوسات کی نمائش

اے آر وائی - اٹلی کے شہر میلان میں فیشن ویک کی رنگینیاں جاری ہیں، ماڈلز ریمپ پر موسم بہار اور گرما کے ملبوسات کی نمائش۔



وہ شام بھلا کیونکر حسین نہ ہو کہ جس میں خوبرو حسینائیں اپنی نازک اندام اداؤں سے ملبوسات کی جاذب نظری کو چار چاند لگا دیں اور پھر فیشن کے شائقین اس لمحے کو کیسے بھلا ئیں کہ جس میں تمام تر خوبرو رنگینیاں اپنی رعنائیوں کے ساتھ ریمپ پر رنگ بکھیر دیں۔



جی ہاں،اٹلی میں یہی کچھ ہوا موسمی بہار کے ملبوسات کی نمائش کے ویک میں ،وہ چمکئی اور مہین ملبوسات سے مزین کیٹ واک کی دلدادہ ادائیں جب ریمپ پر موسم بہار اور موسم سرما کی مناسبت سے لباس کے ساتھ نیکلس زیب تن کئے آئیں تو ہر فیشن کا دلدادہ ملبو سات میں دلچسپی لئے بغیر نہ رہ سکا ،اٹالین ڈیزائنر انا مولیناری کے تیار کردہ یہ ملبوسات دنیائے فیشن میں منفرد انداز کے تصور کئے جارہے ہیں جو یقیناً شہرت اختیار کر سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.