26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:41
شہزادی کیٹ مڈلٹن زیروزیروسیون میں بونڈ گرل کے لئے پرفیکٹ
اے آر وائی - ہالی ووڈکے فلمسازوں کو برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کو بونڈ گرل کے روپ میں دیکھنے کی خواہش ہے۔
ہالی ووڈفلمسازوں کو ہر روز ہوتی ہے تلاش اپنی فلموں کے لئے بہترین اداکاروں کی۔کچھ نہ ملا تو روز اسکرین پر نظر آتی۔ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن زیرو زیرو سیون سیریز کے لئے پرفیکٹ نظر آگئیں۔
فلم جیمز بونڈ سیریز کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسرز نے سر جوڑ کر جب بونڈ گرل کا خاکہ کھینچا تو نئی فلم کے لئے انہیں کیٹ مڈلٹن سے بہتر کوئی نہ دکھائی دی۔جو اپنے لباس اور انداز سے سب کو رعب میں رکھے۔ساتھ ساتھ ان کے بولنے کا اسٹائل بھی مات دے جائے۔یہاں تک تو ٹھیک ہے لیکن پرنس ولیم سے کیٹ کے فلم میں کام کروانے کی اجازت کون مانگے گا۔