تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:15

لتا منگیشکر 83 بر س کی ہو گئیں

اے آر وائی - لتا منگیشکر اردو اور کئی دوسری زبانوں کی بے مثال گلو کارہ ہیں۔ لتا کی آواز نے کئی نسلوں کو اپنی آواز سے متاثر کیا ہے۔وہ 1929 کو اندورن بھارت میں پیدا ہو ئیں۔1942 میں اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد انہوں نے باقائدہ طور پر گلوکاری کا آغاز کردیا تھا مگر لتا نے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز 1947 میں فلم” آپ کے سوا“ سے شروع کیا۔



دینا ناتھ منگیشکر کی بیٹیوں میں نہ صرف لتا نے سروں کی دنیا میں مقبولیت حاصل کی بلکہ ان کی بہن آشا بھوسلے نے بھی گلو کاری میں اہم مقام حاصل کیا۔لتا اپنی فنی سفر میں پچاس ہزار سے زائد گا نے گا چکی ہیں۔ وہ 1974 سے 1991 تک گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔



بک کے مطابق وہ دنیا میں سب سے زیادہ گا نے ریکارڈ کرانے والی گلو کارہ ہیں۔لتا منگیشکر کو بے شمار ایوارڈ ملے لیکن انہیں اعلی کارکردگی پر بھارت کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ بھارت رتن بھی ملا۔وہ بھارت کی دوسری گلو کارہ ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔



لتا منگیشکر کا کہنا ہے کہ ان کے لئے سب سے بڑا ایوارڈ ان مداحوں کا پیار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی فنی زندگی بھرپور رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.