تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:18

شرمیلا ٹیگور نے ولیمہ کے دعوت نامے بانٹنا شروع کر دیے

اے آر وائی - بالی وڈ بےبو اور سیف کی شادی کےچر چے ہیں زوروں پر کرینہ کی ہو نےوالی ساس شرمیلا ٹیگور نے تو اپنےبیٹے سیف کے ولیمے کےدعوت نامے بھی بانٹا شروع کردئے۔



کرینہ اورسیف شادی کی تاریخ مسلسل تاخیرکےبعد بالاآخر سترہ اکتوبر قرار پا ئی ہے ۔ شرمیلا ٹیگور نے تو عزیز وا قارب میں اٹھارہ اکتوبر کو ہونے والے سیف کے ولیمے کےکارڈ بھی بانٹنا شروع کردئے ہیں۔



کرینہ سےجب اس بارےمیں پوچھا تو ہیروئن نےفرما بردار بیوی کا ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ سیف ہی شادی کےبارےمیں اعلان کریں گے کہ شادی،کب کہاں اورکیسے ہو گی ۔سوال ہے کہ کیسے ہو گی مطلب کرینہ منڈت میں پھیرے لیں گی یا مولوی سیف اورکرینہ کا پڑھائے گا نکاح ۔کرینہ سےمذہب کی تبدیلی کےبارے میں جب پوچھا گیا تو انھوں نےذاتی معاملہ کہہ کے یہ بات بھی ٹال دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.