3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:28
عاطف اسلم کا پہلی راکیومینٹری فلم تخلیق کرنے کا اعلان
اے آر وائی - موبی لنک جذبہ اور عاطف اسلم کے اشتراک سے پہلی راکیومینٹری فلم تخلیق کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ فلم کی عکسبندی پاکستان کے دس مختلف شہروں میں ہونے والے کنسرٹس کے دوران کی جائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ شائقین راکیومینٹری کے ذریعے ان کی نجی زندگی کے بارے میں معلوما ت حاصل کر سکیں گے۔فلم کے ڈائریکٹر ذیشان پرویز کے مطابق جن کنسرٹس میں فلمبندی ہو گی ان میں عاطف کے ساتھ ساتھ ینگ ٹیلنٹ کو بھی پرفارم کرنے کا موقع ملے گا۔
کنسٹرس میں تفریح اور معلوماتی مہم کے دوران چار دلچسپ مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گاجو پاکستان کی سو یونیورسٹیوں میں منعقد ہوں گے۔