تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:21

لاہور: برائیڈل فیشن ویک اختتام پذیر

اے آر وائی - لاہور میں برائیڈل فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا،آخری روز زندہ دلان لاہورنے جدید تراش خراش کے عروسی ملبوسات کو سراہا ۔



لاہور کے رائل پام میں جاری برائیڈل فیشن ویک کے آخری روز بھی مختلف ماڈلز نے معروف فیشن ڈیزائنرزفہد حسین،نداآزر،سائی اور ایچ ایس وائے کے ڈیزائن کر دہ دیدہ زیب اور نت نئے ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر کیٹ واک کی۔



چار روزہ پی ایف ڈی سی فیشن ویک کے چوتھے اور آخری روزملکی و غیر ملکی شائقین فیشن کی بڑی تعدادنے شو میں شرکت کی اور پاکستانی ڈیزائنرز کے نت نئے عروسی ڈیزائنز کے ساتھ ساتھ ماڈلز کی دلکش پرفارمنس کو بھی بے پناہ سراہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.