تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:48

مسٹر پرفیکٹ دھوم تھری اور تلاش کی پروموشن میں مگن

اے آر وائی - بالی وڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی پرفیکشن کو برقرار رکھتے ہوئے فلم دھوم تھری کی شوٹنگ اور فلم تلاش کی پروموشن کر رہے ہیں ۔



عامرخان یش راج پروڈکشن کے تحت بننےو الی فلم دھوم تھری کی شوٹنگ کر رہے ہیں شکاگو میں تو دوسری جانب ممبئی میں ہو رہی ہے عامر کی ہی کرائم ڈیبیو فلم تلاش کی پرومومشن۔ فلم سرفروش کے بعد عامر کی پولیس افسر کی حیثیت سے یہ دوسری ایپیرنس ہے جو ان کے فلمی کلئیرئیر میں ایک اورسنگ میل ہے ۔



دھوم تھری سیریز کی زبر دست کامیابیوں کے بعد اس فلم کا تیسرا ورژن بھی اہم ہے۔ مسٹرپرفیکٹ اپنی پرفیکشن کا ثبوت دیتے ہوئے شکاگو سے ایک دن کے لئے آ رہے ہیں ممبئی فلم تلاش کی پروموشن کا حصہ بننے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.