10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:42
گلوکارعدیل برکی کی پرفارمنس نےلاہوریوں کےدل جیت لیے
اے آر وائی - معروف گلوکار عدیل برکی نے اپنی ورسٹائل پرفارمنس سے زندہ دلان لاہوریوں کےدل جیت لیے ۔ پیلاک کے زیر اہتمام ملک کے معروف فنکاروں کے ساتھ شام منانے کے سلسلہ میں گلوکار عدیل برکی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ میں اپنے سروں کا جادو جگایا ،انہوں نے اپنے گیتوں کے علاوہ مختلف گلوکاروں کے گیت اورغزلیںبھی پیش کیں۔
گلوکا رعدیل برکی کی گائیکی سے محظوظ ہونے کیلئے زندہ دلان لاہور کی کثیر تعداد پیلاک میں موجود تھی ، جو اپنے من پسند گیت غزلیں اور کافیاں سن کر بے پناہ محظوظ ہوتے رہے اس موقع پر حاظرین نے عدیل کی گائیکی پر اظہار خیال بھی کیا پیلاک جہاں فنکاروں کیلئے اپنے فن کو اجاگر کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے وہیں زندہ دلان لاہور کیلئے معیاری تفریح کا زریعہ بھی ۔