تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:58

بگ بی سے جڑی کچھ دلچسپ باتیں

اے آر وائی - بالی ووڈکے سپراسٹاربگ بی امیتابھ بچن آج اپنی سترویں سالگرہ منارہے ہیں مگر ان کی ہر فلم اور ہر بات پرستاروں کے لئے بہت ہی اہمیت کی حامل ہے۔



امیت جی کا نام ان کے والد انقلابی رکھنا چاہتے تھے۔ شاعر باپ کے اس بیٹے نے آرٹس میں ڈبل ماسٹرز کیا ہوا ہے۔ ارب پتی اور پانچ مہنگی ترین گاڑیوں کے مالک اس اداکار نے شپنگ کمپنی میں بروکر کی حیثیت سے پہلی نوکری کی اور پہلی تنخواہ تھی پانچ سو روپے۔



انیس سو ساٹھ کی دہائی میں بمبئی فلم انڈسٹری میں صداکار کے طور پر کام شروع کیا اور سنیل دت کی سفارش پر فلم میں خاموش کردار دیا۔ ا س سپر اسٹار نے پہلی ہٹ فلم سے پہلے سترہ بار دیکھا ناکامی کا منہ، امیت جی وہ واحد اداکار ہیں جو اپنی ہی فلم کے ری میک میں پہلے ہیرو اور پھر ولین کے روپ میں جلوہ گر ہوئے۔



امیت جی کی اداکاری ہی نہیں وہ خود بھی کمال کے ہیں بیک وقت سیدھے اور الٹے ہاتھ سے لکھ سکتے ہیں۔ امیت جی اداکاری کو ہی اپنا جنون اور شوق بتاتے ہیں مگر ان کی ہابیز میں گھڑیاں اور قلم جمع کرنا بھی شامل ہیں۔ بی بی سی نے امیت جی کو ایکٹر آف میلینئم کا خطاب دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.