14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:26
ملتان کے نوجوانوں کی شاندار اسٹیج پرفارمنس
اے آر وائی - پنجاب میں جاری یوتھ فیسٹیول کے دوران ملتان کے نوجونواں نے زبردست اسٹیج پرفارمنس اورتھیٹر سے تماش بینوں کےدل موہ لئے۔
پنجاب یوتھ فیسٹیول کی رنگینیاں پوری چمک دمک کے ساتھ جاری ہے۔ ملتان میں نوجوان فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ اسٹیج پر فنکاروں نے رقص، کرتب اور ڈرامے پیش کئے، تھیٹر پرپیش کیے جانے والے ڈرامے میں ملکی مسائل کی صحیح معنوں میں عکاسی کی گئی، جسے دیکھنے والوں نے بہت زیادہ سراہا ۔
پنجاب یوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا۔ ایک خوشگوار احساس بھی پیدا ہوا کہ نئی نسل معاشرے کے مسائل سے بہ خوبی آگاہ ہے۔ نوجوان آرٹس کے ذریعے بھی گھمبیر مسائل کو اجاگر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔