15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:36
سیف اورکرینہ کی ہوئی،ڈھولکی کی رونق بکھرتی تقریب
اے آر وائی - بالی وڈ میں شورمچا ہے سیفہ ا ور کرینہ کی شادی کا اور شروع ہو گئیں شادی کی تقریبات۔
سیف ا ور کرینہ نے شادی کی تیاریوں سے تقریبات کے آغاز تک کچھ نہ کہا اور نہ سنا بلکہ دونوں ہی شادی کی تقریبات کر رہے ہیں انجوائے ۔سیف اور کرینہ کی شادی کی رسومات شروع ہوئیں باندرہ میں۔ ان کی رہا ئش گاہ پر ہونی والی ڈھولکی کی تقریب سے جس میں ہو ا گانا بجانا۔
کپور اور پٹودی خاندان کے ارکان اور دوستوں کے علاوہ بالی ووڈ سیلیبریٹیز نے بھی شرکت کی۔ شادمانی بکھیرتی ڈھولکی میں بےبو نے گہرے پیلے اور ہرے رنگ کے امتزاج کا لہنگہ پہنا۔ دولہا میاں سیف نے سفید رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی ۔ سولہ تاریخ کو ہونے والی شادی نہ صرف کپور اور پٹوڈی خاندان کی قربت کا باعث بنے گی بلکہ بالی وڈ میں بھی حقیقی زندگی میں میاں بیوی کو فلموں میں کاسٹ کو ترجیح دی جائے گی۔
منگل کو شادی میں پنڈت بھی آئیں گے۔ پھیرے کرائیں گے۔ اور قاضی جی بھی ہوں گے۔ جو قبول ہے قبول ہے قبول ہے۔ کی گواہی دلوائیں گے۔ بے بو کے چچا رشی کپور نے بھتیجی کو دیں ڈھیروں دعائیں اور کی سیف کی تعریفیں۔ تو بے بو کی ساس شرمیلا میزبان ہوں گی جمعرات کو ہونے والے ولیمے کی رنگا رنگ تقریب کی۔