16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:21
سیف اور کرینہ کپور جیون بندھن میں بندھ گئے
اے آر وائی - دو ستاروں کا زمیں پر ملن ہوگیا، ممبئی میں اولے اولے بوائے سیف علی خان اور بے بو گرل قانونی طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
ممبئی میں پٹوڑی ہاؤس میں سیف اور کرینہ کی قانونی طریقے سے شادی انجام پاگئی۔ رجسٹرار آئے سیف کےگھر اور دولہا دلہن نے کردئے شادی کے دستاویزات پر دستخط۔ شادی کے بعد نو بہاتا جوڑا گھر کی بالکونی میں آیا اور فینز کو ہاتھ ہلا کر شادی کی مبارکباد وصول کی۔
کرینہ کے گواہ بنے ان کے پاپا رندھیر کپور اور ممی بیبیتا کپور۔ تو دولہا کی طرف سے شرمیلا ٹیگور نے قانونی کاغذات پر کئے دستخط۔ کرشمہ بھی چھوٹی بہن کی خوشیوں میں رہیں شریک۔ شادی کے ریسپشن پر صرف پچاس سے ساٹھ لوگوں کو مدعو کرنےکی اطلاعات ہیں۔ تقریب میں سیاست، کرکٹ اوربالی وڈ کی کچھ نامور شخصیات شریک ہوں گی۔