18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:34
سفینہ کی شادی،پٹوڈی ہاؤس میں تاریخی استقبالیہ
اے آر وائی - بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور اور ڈیشنگ سیف علی خان کی شادی کی خوشی میں آج استقبالیہ دیا جارہا ہے۔ دلی کے پٹوڑی پیلس میں استقبالیے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
آج یہاں ہونے والی یہ ایک ایسی ہی دعوت ہو گی جو قصے کہانیوں میں ہوتی ہے، شادی سے قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ تقریب کی جائے گی سادگی سے لیکن استقبالیہ ایسے شاہی انداز میں دیا جائے گا کہ لوگ مدتوں یاد رکھیں گے استقبالیہ میں سیف کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے بھارتی صدر پرتاب مکھر جی کو بھی مدعو کیا ہے۔
استقبالیے میں نوابی ڈشز خاص طور پر مینو کا حصہ ہو ں گی، چوٹی کے شیف منفرد ذائقوں والے کباب اور بریانی تیار کریں گے، پریوں کی کہانیوں جیسے ماحول اور رنگ و نور کی برسات سے سجی سیف اور کرینہ کی شادی کی تقریبات کے بارے میں جتنے بھی اندازے لگائے گئے تھے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ پٹودی پیلس میں ہونے والا ریسپشن ان سب سے کہیں آگے کی چیز ہو گا جسے اٹینڈ کرنے والے کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔