تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:52

بالی ووڈاسٹارشمی کپور کا آج اکیاسی واں جنم دن

اے آر وائی - بالی وڈ پر راج کرنے والے کپور خاندان کے شمی کپور کا آج اکیاسی واں جنم دن ہے ۔ شمی کپور 21 اکتوبر 1931 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ شمی کپور نے فلمی دنیا میں قدم 1953 میں جیون ساتھی نامی فلم سے کیا۔ لیکن فلمی دنیا میں شناخت انہیں ناصر حسین کی فلم تم سا نہیں دیکھا اور دل دے کے دیکھو سے ملی۔



ان کی مشہور فلموں میں ریل کا ڈبہ،چور بازار،نقاب،تم سا نہیں دیکھا،ہم سب چور ہیں ،مجرم اور دیگر شامل ہیں۔ شمی کپور نے کئی ایوارڈز حاصل کئے جن میں فلم فیئر ایوارڈ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.