تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:11

دہلی فیشن شومیں پریاں اتر آئیں ،بپاشاباسو نے کیں اٹھکیلیاں

اے آر وائی - دہلی فیشن شومیں پریاں اتر آئیں ۔سشمیتاسین بنیں دلہنیا ۔ بپاشاباسو نے کیں اٹھکیلیاں ۔ دہلی کی چمکتی شام نے اچانک ہی رنگ بدلے ۔ فیشن شو میں چھتری لئے حسینہ نے ریمپ پر قدم رکھا تو ہر طرف سے ملی داد و تحسین ۔



ہلکے ہلکے خوبصورت رنگوں سے سجے فیشن شو میں جیسے پریاں اتر آئیں ۔ ماڈلز کے ملبوسات ایسے تھے جیسے باغوں میں اترآئی ہوں پریاں ٹی پنک ، سنہرے عروسی ملبوسات میں ماڈلز نے فیشن شو کو چارچاند لگادیئے۔ سابق مس یونیورس سشمیتا سین ۔ جب دلہن کے روپ میں مسکراتی ہوئی منظر عام پر آئیں تو ہر طرف روشنی بکھر گئی ۔



دیدہ زیب کلیکشن اور مسکراتے چہروں کے ساتھ فیشن شو جاری رہا۔ جس کےاختتام ہوا بالی ووڈ کے تیکھے نینوں والی اداکارہ بپاشا باسونے ریمپ پر دکھائی اٹھکیلیاں ۔ دہلی کی خوبصورت شام میں حسینائوں کے جلوؤں نے رونق بکھیر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.