23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 0:36
ریشم کی سالگرہ، دوست احباب تقریب میں شریک
اے آر وائی - پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے اپنی سالگرہ منائی۔ریشم کی خوشیوں میں عزیزو اقارب کے علاوہ دوستوں نے بھی شرکت کی ۔ فلم جیوا سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ریشم جس طرح دوسروں کی خوشیاں اور غم ہمیشہ اپنے دل میں محسوس کرتی ہیں ،اپنی سالگرہ بھی بڑے پرتپاک انداز میں مناتی ہیں اور اس موقع پر اپنے خاص دوستوں کو کبھی نہیں بھولتیں۔
ادکارہ ریشم نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر ان کے دوستوں اور رشتہ داروں نے ریشم کو تحائف بھی دیئے بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی خاص طور پر ریشم کی سالگرہ تقریب میں شرکت کرنے کیلئے پیرس سے پاکستان آئے۔ فلم اور ٹی وی میں بیک وقت اداکاری کے جوہر دکھانےوا لی ورسٹائل اداکارہ ریشم اپنی سالگرہ کے موقع پر بے حد خوش دکھائی دے رہی تھیں۔