تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:26

ممبئی فلم فیسٹیول:پاکستانی فلم جوش کے چرچے

اے آر وائی - پاکستانی فلم جوش کے چرچے ممبئی فلم فیسٹول میں ہونے لگے۔ پہلی بار پاکستانی فلم ممبئی فیسٹیول میں جگہ بناپائی ۔ غربت،جاگیردارانہ نظام اورحقوق کی جنگ معاشرے کے تلخ حقائق جن کی عکاسی کی گئی ہے فلم جوش ۔میں۔ یہ ایک ایسی اسکول ٹیچر کی کہانی ہے۔ جس کی زندگی کراچی میں آزادی اور خوشی سے گزرتی ہے۔ مگر اچانک ہی گاؤں سے اس کی آیا کے اغواء نے اسے بھیانک حقیقتوں سے روشناس کرایا۔



جاگیردارانہ نظام کی بھینٹ چڑھنے والی اسکول ٹیچر فاطمہ نے انصاف کی خاطر کئی مسائل کا سامناکیا۔ فلم پاکستانی نوجوانوں کی حقوق کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔ جس میں اسکول ٹیچر کا کرادراداکیا ماڈل اور ورسٹائل ایکٹرس آ منہ شیخ نےجبکہ دیگر کاسٹ میں محب مرزا،نائلہ جعفری،خالد ملک،قیصر خان ،عدنان شاہ شامل ہیں ۔ فلم کی پروڈیوسر ارم پروین ہیں۔



ممبئی فلم فیسٹیول میں دنیا بھر کی فلموں کے شانہ بہ شانہ پاکستانی فلم جوش کو بےحد پذیرائی ملی۔ جوش پہلی پاکستانی فلم ہے جسے ممبئی فلم فیسٹول میں اسکریننگ کا اعزازملا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.