23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:52
ہالی ووڈ : ہیری پوٹر کاجادو آج بھی چل رہا ہے
اے آر وائی - ہیری پوٹرکاجادو آج بھی چل رہاہے، ڈینئیل ریڈ کلف دوسری بار برطانوی نوجوان اداکاروں میں نمبر ون قرارپائے ۔
ہالی ووڈ فلم سیریز ہیری پوٹر نے ڈینئیل ریڈکلف پر دولت کی دیوی مہربان کردی۔ڈینئیل ایک بار نہیں دوسری بار بھی برطانیہ کےنوجوان اداکاروں میں امیرترین ہیں۔
امریکی میگزین کی رپورٹ کےمطابق ڈینئیل کی جائیدادترپن ملین پائونڈزہے۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ پچیس ملین پائونڈزتو صرف ایک پارٹ سے ان کوملے ہیں۔ جبکہ ان کی ساتھی اداکارہ ایما واٹسن چھبیس ملین پائونڈزکے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی ہیں ۔