24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:58
کراچی، چوتھے پاکستان فیشن ویک اختتام پذیر
اے آر وائی - کراچی میں جاری رہنے والا چوتھاپاکستان فیشن ویک اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔شو کے آخری روز ملک کے مایہ ناز ڈیزائنرز نے شوخ رنگوں کے لباس متعارف کروائے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شروع ہونے والا پاکستان فیشن ویک بدھ کے روز اپنے اختتام کو پہنچا ۔فیشن ویک کے تیسرے روز جہاں ملک کے سات نامور ڈیزائنرزنے اپنی جدید کلیکشن متعارف کروائی ۔ فیشن ویک کی چکا چوند سے محفوظ ہونے والے شائقین نے نئے ڈئزائنرز کے ساتھ ساتھ نامور ڈائزائنرز کے موسم سرما کے رنگا رنگ ملبوسات کو بھی خوب سراہا۔
فیشن ویک کے تیسرے روزماہین کریم سمیت عمران راجپوت کے پیش کئے گئے روایت سے برعکس مردانہ ملبوسات بھی حاضرین کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب رہے۔