تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:55

رنبیرکپور کی فلم برفی پر برف پڑگئی،فلم کے خلاف کیس درج

اے آر وائی - رنبیرکپور کی فلم برفی پر برف پڑگئی،فلم کے خلاف کشمیری کھلاڑی نے کیس درج کروادیا۔ رنبیر کپور اور پریانکا چوپڑا کی فلم برفی۔ آسکرایوارڈ کے لئے تونامزد ہوگئی، لیکن فلم کی مٹھاس میں کشمیری فٹبال پلیئر ماجد یوسف ڈار نے چٹکی بھر نمک ڈال دیا ۔



فلم میں رنبیر اور پریانکا کو ڈھیروں شرارتیں کرتے دکھایاگیا ہے ۔ مگراس دوران ماجد یوسف ڈار نامی کشمیری فٹبالر کو بینک کی ڈکیٹی کرتے دکھایا گیا ہے ۔ فلم میں اپنا امیج خراب کرنے پر فلم ڈائریکٹر کے خلاف کیس کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.