تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:6

یش چوپڑا کی خواہش،شاہ رخ گانا پکچرائز نہیں کرائیں گے

اے آر وائی - بالی و ڈلیجنڈری ڈائریکٹر اور پروڈیوسرآنجہانی یش چو پڑاکی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی جس کے بعد غم زدہ شاہ رخ خان کہتے ہیں جو گانا یش جی پکچرائز نہ کراسکے وہ کیسے فلم بند کرائیں گے۔



فلم جب تک ہے جان بالی وڈ کے لیجنڈری ڈائریکٹر آنجہانی یش چوپڑا کی آ خری فلم تھی ۔ موت سے قبل ہی بحیثیت ڈائریکٹر فلم کو اپنی آ خری شاہکار قرار دینے کے بعد یش جی کی آ خری خواہش یہ تھی کہ فلم کا رومانٹک سانگ ساڑھی میں زیب تن خوب رو حسینہ کترینہ کیف پر عکس بند ہوگا وہ بھی سوئزرلینڈ کی وادیوں میں ۔



یش جی کی وفات کےبعد فلم میں مرکزی کردار ادا کر نے والے شاہ رخ خان کو یش جی کے انتقال کا اتنا غم ہےکہ آخری سانگ کی عکس بندی ہی منسوخ کروا ڈالی ۔ کنگ خان کہتے ہیں قسمت نے اگر یش جی کو فلم کا آ خری گانا پکچرائز کرانے کا موقع نہیں دیا تو وہ بھی نہیں جائیں گے سوئزرلینڈ ۔ جس کےبعد رومانٹک سانگ کو فلم کےبیک گراؤنڈ میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ بھی یش جی کی نگرانی میں شوٹ ہونےوالے کچھ سینز پر۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.