تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:52

بالی ووڈ کنگ خان 47 برس کے ہوگئے

اے آر وائی - بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان سینتالیس برس کے ہوگئے، مگر آج بھی فلمی دنیا پر ڈان کی طرح چھائے ہوئے ہیں۔نوے کی دہائی میں ابھرا ایک دیوانہ۔ جسے لوگوں نے شاہ رخ خان کے نام سے پہچانا۔اس کی فلم۔۔بازیگر۔۔نے لوگوں میں بٹھادیا۔۔ڈر۔۔منفی کرداروں سے شہرت پانے والے شاہ رخ خان کی فلم دیوانہ، بازیگر اور ڈر نے انہیں بہترین اداکار کے ایوارڈسے نوازا۔



کچھ عرصے بعد فلم کبھی ہاں کبھی نا۔۔نے رومینٹک ہیرو کے طور پر شہرت بخشی۔ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے۔۔تو کئی ایوارڈ لے گئی۔۔۔فلم کرن ارجن، پردیس اور یس باس کی کامیابی نے شاہ رخ خان کو سپراسٹار بنادیا۔



یش چوپڑا کی فلم دل تو پاگل ہے نے شائقین کو کنگ آف رومانس شاہ رخ خان کیلئے پاگل بنایا جبکہ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے نے شاہ رخ خان کو کامیابی کی اس سیڑھی پر پہنچا دیا جہاں سے وہ بھارتی فلمی انڈسٹری پر راج کرنے لگے۔



کنگ خان کی فلم محبتیں نے انہیں دوسرا فلم فئیر کریٹک ایوارڈ دلایا۔ فلم دیوداس، کل ہو نا ہو ، ویر زارا، اوم شانتی اوم۔۔ایسی فلمیں ہیں جس نے شائقین کو سحرمیں جکڑے رکھا۔ایکشن سیریز میں ڈان نے کنگ خان کو فلمی دنیا کاڈان بنانے میں مدد کی۔ جس کے بعد مائی نیم از خان نے غیر ملکی سطح پربھی غیر معمولی شہرت دلائی۔



رومینس ہویا ٹریجڈی، ایکشن ہو یا ہارر ہر روپ میں شاہ رخ خان ڈھل گئے۔ بیس سالہ کیریئر میں کنگ خان کو صرف سپر ہیرو بننے کی کمی رہ گئی تھی جسے اپنی ہوم پروڈکشن فلم راون نے پورا کیا۔جس کے بعد اب ان کی فلم۔۔جب تک ہے جاں۔۔کی ریلیز کی تیاری ہے۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.